ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب نئے حجاج کو 2ارب ریال کا ریلیف فراہم کرے گا

سعودی عرب نئے حجاج کو 2ارب ریال کا ریلیف فراہم کرے گا

Wed, 10 Aug 2016 16:14:46  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ ویزے اور سعودی عرب میں عارضی قیام کے ویزے کی فیسوں کے نئے شیڈول میں جو کمی بیشی کی گئی ہے اس کے مطابق آئندہ سال حج کے موقع پر ریاض حکومت کو نئے حجاج کرام کی طرف سے 2 ارب ریال کی رقم خرچ کرنا ہو گی۔ دوسرے الفاظ میں سعودی حکومت نے پہلی بارحج وعمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کو سالانہ دو ارب ریال کا ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والے مسلمانوں کی فی کس 2000ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ سال 10لاکھ نئے عازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج عمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کی طرف سے 2ارب ریال کی رقم ادا کرنا ہو گی۔سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے مسلمانوں کو ٹرانسپورٹ، صحت، لاجسٹک اور انسانی امداد کے شعبوں میں اضافی اخراجات سے متثنیٰ کیا گیا ہے۔


Share: